ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج علمی اولیمپیاڈ میں تمغے حاصل کرنے والے ایرانی اسٹوڈنٹس کی قدر دانی کی تقریب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کا ہر دانشور اور علمی شخصیت ایران کا سرمایہ ہے کہا کہ ملت ایران کو جب بھی ترقی اور تکامل کا موقع ملا ہے اس نے ترقی و پیشرفت کی تمام چوٹیاں سر کی ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت علمی سعی و کوشش پر منحصر ہے اور دنیا میں عدل کی برقراری اور پاکیزگي بھی علمی ترقی اور اپنے اور کائنات کے بارے میں انسانوں کے ذہن کی سطح بلند کرنے کی صورت میں حاصل ہوگي۔....... /169
1 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 326360
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران انسانیت کے کمال کے راستے پر گامزن ہونے پر جو تاکید کرتا ہے اس کا سرچشمہ نیشنلسٹ اور نسل پرستانہ نظریات نہیں ہیں کیونکہ ایرانی پوری تاریخ میں کبھی بھی نسل پرست نہیں رہے ہیں۔